منبر و محراب سے امن، بھائی چارہ، اور اتحادویگانگت کا پیغام دیا جائے . ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کا ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب

 اتحاد، یگانگت اور  بھائی چارے کی فضا قائم کرنے کے لئے علماء کرام، اقلیتی برادری  اپنا کردار ادا کریں اور منبر و محراب سے امن، بھائی چارہ، اور اتحادویگانگت کا پیغام دیا جائے . ڈپٹی کمشنر بہاولنگر

بہاولنگر ( سیف الرحمن سے) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم  کی زیر صدارت دفتر کے کمیٹی روم میں امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جسمیں ڈی پی او محمد ظفر بزدار،  تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام، اقلیتی برادری  اور ممبران امن کمیٹی نے شرکت کی. اجلاس میں سانحہ سیالکوٹ پر افسوس کا اظہار کیا گیا. ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع بھر میں  پائیدار امن کے قیام کے لئے ممبران امن کمیٹی اپنا کردار ادا کریں. انہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام میں ہر شخص اپنا کلیدی کردار ادا کرے.  ڈپٹی کمشنر نے  کہا کہ بہاولنگر ضلع پر امن ہے اور یہاں کے لوگ امن پسند ہیں. انہوں نے کہا کہ اتحاد، یگانگت اور  بھائی چارے کی فضا قائم کرنے کے لئے علماء کرام، اقلیتی برادری  اپنا کردار ادا کریں اور منبر و محراب سے امن، بھائی چارہ، اور اتحادویگانگت کا پیغام دیا جائے .اجلاس میں  ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر  محمد ظفر بزدار، مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام اور ممبران امن کمیٹی نے  اظہار خیال کیا.