نہر میں شگاف، فصلیں زیر آب، امدادی سرگرمیاں شروع نا ہو سکیں

 نہر میں شگاف، فصلیں زیر آب، امدادی سرگرمیاں شروع نا ہو سکیں


بہاولنگر ( سیف الرحمن سے) نہر میں شگاف، فصلیں زیر آب، کسان اپنی مدد آپ کے تحت اپنی فصلوں کی حفاظت میں مصروف، امدادی سرگرمیاں شروع نا ہو سکیں۔ تفصیلات کے مطابق ملک نہر میں بنگلہ کاٹ شیر محمد ہیڈ ورکس کے قریب ایک بڑا شگاف پڑ گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شگاف رات ایک بجے کے قریب شروع ہوا جو کہ اب بڑھ کر 100 فٹ سے زائد ہو چکا ہے۔ بڑے پیمانے پر فصلیں زیر آب آ گئی ہیں۔ کھادوں کے ستائے کسان اپنی مدد آپ کے تحت اپنی فصلوں کی حفاظت کا بندوست کر رہے ہیں جبکہ ابھی تک محکمہ نہر یا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے امدادی سرگرمیاں شروع نہیں کی جا سکیں۔ دیہی آبادی بھی پانی کی زد میں ہے۔