ڈی سی اور ڈی پی او بہاولنگر نے کرسمس کا کیک کاٹا اور مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارک باد دی۔

 ڈی سی اور ڈی پی او بہاولنگر نے کرسمس کا کیک کاٹا اور مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارک باد دی۔

بہاول نگر ( سیف الرحمن سے) ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کیپٹن ریٹائرڈ  محمد وسیم نے ،ڈی پی او  محمد ظفر بزدار اور فادر عامر عظیم کے ہمراہ   کرسمس کے موقع پر چرچ آف پاکستان میں کیک کاٹا. ڈپٹی کمشنر نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی ترقی و خوشحالی میں اقلیتوں کا اہم کردار ہے  انہوں نے کہا کہ ملک میں اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں. ڈی پی او محمد ظفر بزدار نے کہا کہ امن و امان کے قیام میں اقلیتی برادری کا  کردار مثالی ہے. انہوں نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد پیش کی.