ایکسائز آفس میں لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم

 ایکسائز آفس میں لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم، ای ٹی او شہباز خان نے اپنے تمام انسپکٹرز کو روزانہ کی بنیاد پر منتھلی لینے کے ٹاسک سونپ دیئے

بہاولنگر(جاویدشاہ) ایکسائز آفس میں لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم، ای ٹی او شہباز خان اپنے تمام انسپکٹرز کو روزانہ کی بنیاد پر منتھلی لینے کے ٹاسک سونپ دیئے، انسپکٹر رجسٹریشن برانچ ساجد، انسپکٹر مطیع الرحمن، انسپکٹر خالد وٹو سمیت پراپرٹی ریکوری میں بے پناہ کرپشن سے عوام کی چیخیں نکل گئیں، ایکسائز آفس کے افسران سے تنگ آ کر شہری میڈیا کے سامنے پھٹ پڑے، انہوں نے کہا کہ ای ٹی او شہباز خان کی جب سے ایکسائز میں تعیناتی ہوئی ہے تب سے رجسٹریشن برانچ میں دور دراز سے آئے شہری رجسٹریشن کے حصول کیلئے رل گئے اور روڈ پر چلنے والے مسافر بھی محفوظ نہیں ایکسائز آفس میں تعینات محمد متین طور اور خالد وٹو نے روڈ پر چلنے والی گاڑیوں، ٹریکٹر ٹرالی، ڈالوں اور ٹرکوں سمیت موٹرسائيکل سوار بھی ان افسران کی کرپشن سے محفوظ نہیں ہیں، شہریوں نے ان کرپٹ انسپکٹرز سے تنگ آ کر وزیر اعلی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ ایکسائز دفتر میں کرپٹ ترین ای ٹی او شہباز خان سے ہماری جان چھڑوائی جائے ورنہ ہم ان کرپٹ افسر سمیت دیگر انسپکٹرز کے خلاف احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے