بار ایسوسی ایشن ہارون آباد کے تمام عہدیداران بلا مقابلہ منتخب۔

 چوہدری نوید بھٹہ ایڈووکیٹ بار ایسوسی ایشن ہارون آباد کے صدر جبکہ عثمان خالد ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری سمیت تمام عہدیدار بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔

ہارون آباد (تحصیل رپورٹر)  چوہدری نوید بھٹہ ایڈووکیٹ بار ایسوسی ایشن ہارون آباد کے صدر جبکہ عثمان خالد ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری بلامقابلہ منتخب ہوگئے،دیگر عہدیداران بھی بلا مقابلہ منتخب،چیئرمین الیکشن بورڈ ڈاکٹر موسی ایڈووکیٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا،تفصیلات کے مطابق ہارون آباد بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 2022 کے صدر، نائب صدر،فنانس سیکرٹری،جوائنٹ سیکرٹری سمیت 14امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوگئے، نوٹیفکیشن جاری، ڈاکٹر محمد موسیٰ ایڈووکیٹ چیئرمین الیکشن بورڈ بار ایسوسی ایشن ہارون آباد کے مطابق بارایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 2022 کے صدر چوہدری محمد نوید بھٹہ ایڈووکیٹ،نائب صدر رانا حسیب احمد ایڈووکیٹ  جنرل سیکرٹری عثمان خالد ایڈووکیٹ،، فنانس سیکرٹری مظہر علی اقبال ایڈووکیٹ،جوائنٹ سیکرٹری محمد جاوید اختر ایڈووکیٹ جبکہ محمد اشرف ایڈووکیٹ، راشد محمود چوہدری ایڈووکیٹ، رضوان زیب نیازی ایڈووکیٹ، سجاد علی ایڈووکیٹ، عاطف حبیب ایڈووکیٹ، عمران اسلم ایڈووکیٹ، حسان احمد گجر ایڈووکیٹ، عبدالحنان چیمہ ایڈووکیٹ، چوہدری مظہر ستار ایڈووکیٹ اور مجیب الرحمن ڈھیسی ایڈووکیٹ بھی بلا مقابلہ ممبر مجلس عاملہ منتخب ہوگئے جناح پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد۔جناح فاؤنڈیشن۔جناح پراپرٹی ڈیلر اور مرکزی انجمن تاجران کیطرف سے اظھارمسرت ھے اور نیک خواہشات کا اظہار ھے