حکومت کی جانب سے گھر گھر کرونا ویکسینیشن کی سہولت فراہم کرنے کے لیے محکمہ صحت کی ٹیمیں جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہوکر خدمات سرانجام دیں۔ میاں شوکت علی لالیکا

 حکومت کی جانب سے گھر گھر کرونا ویکسینیشن کی سہولت فراہم کرنے کے لیے محکمہ صحت کی ٹیمیں جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہوکر خدمات سرانجام دیں۔ میاں شوکت علی لالیکا

بہاولنگر(سیف الرحمن سے) صوبائی وزیر زکوۃ و عشر شوکت علی لالیکا کی زیر صدارت ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں اجلاس منعقد ہوا جسمیں کرونا ویکسینیشن اور کرونا ایس او پیز عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا. اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالجبار گجر ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر یاسین، ڈی ایچ او اور متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے. صوبائی وزیر نے کہا کہ کرونا ویکسینیشن  کی سہولت سے بھرپور استفادہ کیا جائے اس سلسلہ میں محکمہ صحت اور متعلقہ محکموں کے افسران و سٹاف اپنا کردار ادا کریں. انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے گھر گھر کرونا ویکسینیشن کی سہولت فراہم کرنے کے لیے محکمہ صحت کی ٹیمیں جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہوکر  خدمات سرانجام دیں. سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر یاسین نے کرونا ویکسین سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ  ضلع بھر میں کرونا ویکسینیشن مہم جاری ہے. محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران و سٹاف فیلڈ میں فعال ہیں. انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں کرونا ویکسئن کی پہلی ڈوز 1322373 افراد کو لگائی جاچکی ہے جبکہ دوسری ڈوز 859857 افراد کو لگائی گئی ہے. انہوں نے کہا کہ کرونا ویکسینیشن کی سہولت فراہم کرنے کے لئے گھر گھر تک(RED) مہم  جاری ہے. معاشرہ کے تمام افراد اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگی محفوظ بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں