گزشتہ ہفتہ بھی جرائم پیشہ افراد پر بھاری گزرا

 ضلعی پولیس کا گزشتہ ہفتہ دوران سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، مختلف جرائم میں ملوث ملزمان گرفتار۔

بہاولنگر ( سیف الرحمن سے) ضلعی پولیس کا گزشتہ ہفتہ دوران سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، اشتہاری مجرمان،عدالتی مفروران،پیشہ ور بھکاری،عادی منشیات فروش اور اسلحہ ناجائز رکھنے والے ملزمان سمیت177 ملزمان گرفتار،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، ڈی پی او بہاولنگر تفصیلات کے مطا بق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خاں کے ویژن کے مطابق اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدار کی سربراہی میں بہاولنگر پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مجرمان اشتہاریوں،عدالتی مفروران،پیشہ بھکاریوں،عادی منشیات فروشوں اوراسلحہ ناجائز رکھنے والے ملزمان سمیت 177 ملزمان کو گرفتار کر کے پابندسلاسل کیا۔جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے3اے کیٹیگری،54بی کیٹیگری کے اشتہاری مجرمان،51 عدالتی مفروران اور 24پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتارکیا گیا۔منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کے قبضہ سے1کلو 959گرام ہیروئن، 800گرام چرس،614لیٹر شراب، 60لیٹر لہن اور3 چالوبھٹیاں قبضہ پولیس میں لی گئیں۔ اسلحہ ناجائز رکھنے والو ں کے خلاف کاروائی کر تے ہوئے ملزمان کے قبضہ سے 10پسٹل،2رپیٹر،1بندوق اور1ریوالوربرآمد کیا۔ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رہیں گی.