ڈی سی بہاولنگر کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس۔ کرسمس ڈے اور یوم قائد اعظم محمد علی جناح کے سلسلہ میں متعلقہ محکموں کیجانب سے کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا گیا
بہاولنگر (سیف الرحمن سے)ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم کی زیر صدارت دفتر کے کمیٹی روم میں ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جسمیں ڈی پی او محمد ظفر بزدار، تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام، اقلیتی برادری اور ممبران ضلعی امن کمیٹی اور انجمن تاجران کے نمائندگان نے شرکت کی. اجلاس میں کرسمس ڈے اور یوم قائد اعظم محمد علی جناح کے سلسلہ میں متعلقہ محکموں کیجانب سے کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا گیا. ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع بھر میں پائیدار امن کے قیام کے لئے ممبران امن کمیٹی اپنا کردار ادا کریں. انہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام میں ہر شخص اپنا کلیدی کردار ادا کرے. ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بہاولنگر ضلع پر امن خطہ ہے. انہوں نے کہا کہ اتحاد، یگانگت اور بھائی چارے کی فضا قائم کرنے کے لئے علماء کرام، اقلیتی برادری اور ممبران امن کمیٹی اپنا کردار ادا کریں.
اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدار، مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام، اقلیتی برادری کے ممبران اور امن کمیٹی کے ارکان نے اظہار خیال کیا