قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش تجدید عہد وفا کا دن ہے۔ عمران وٹو صدر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن ضلع بہاولنگر۔

 قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش تجدید عہد وفا کا دن ہے۔ قائد اعظم تعلیم کے ذریعے پاکستان کو عظیم تر بنانا چاہتے تھے۔ عمران وٹو صدر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن ضلع بہاولنگر۔

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش تجدید عہد وفا کا دن ہے۔ قائد اعظم تعلیم کے ذریعے پاکستان کو عظیم تر بنانا چاہتے تھے۔ عمران وٹو صدر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن ضلع بہاولنگر۔ تفصیلات کے مطابق پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن ضلع بہاولنگر کے صدر عمران وٹو نے کہا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش تجدید عہد وفا کا دن ہے۔ بانی پاکستان تعلیم کے ذریعے وطن عزیز کو ترقی دینے کے خواہاں تھے۔ قائد اعظم محمد علی جناح نے فرمایا تھا کہ" علم تلوار سے زیادہ طاقتور ہے۔ اس لیے علم کو اپنے ملک میں بڑھائیں کوئی آپ کو شکست نہیں دے سکتا".

صدر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے کہا کہ پرائیویٹ تعلیمی ادارے قائد اعظم کے حصول تعلیم و فروغ تعلیم کے مشن کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر پرائیویٹ سکولز پرنسپلز و مالکان کے نام اپنے پیغام میں صدر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے کہا کہ ہم قائد اعظم کے عظیم مشن کی تکمیل میں مصروف ہیں اس لیے تن دہی سے فروغ تعلیم کا فریضہ سرانجام دیتے رہیں۔ انشاء اللہ ہم پاکستان کو دنیا میں آگے لیکر جائیں گے۔