رنز کا پہاڑ بھی کالی آندھی کو شکست سے نا بچا سکا۔ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں ہرا دیا

رنز کا پہاڑ بھی کالی آندھی کو شکست سے نا بچا سکا۔ پاکستان نے 207 رنز کا ہدف 3 وکٹ کے نقصان پر پورا کر دیا۔

کراچی (سپورٹس رپورٹر) رنز کا پہاڑ بھی کالی آندھی کو شکست سے نا بچا سکا۔ پاکستان نے 207 رنز کا ہدف 3 وکٹ کے نقصان پر پورا کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کراچی میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیا جانے والا 207 رنز کا ہدف 3 وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔ پاکستانی بلے بازوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ بابر اعظم اور محمد رضوان کی شاندار بیٹنگ نے پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا جبکہ آصف علی نے اپنے روایتی کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جارحانہ انداز میں میچ کا اختتام کیا۔ پاکستان نے سیریز تین صفر سے جیت لی ہے۔