آبادی میں بے تحاشا اضافہ ملکی وسائل کو بے دردی سے چاٹ رہا ہے بڑھتی ہوئی آبادی کوسنجیدگی سے کنٹرول نہ کیا گیا توقومی وسائل کے ضائع ہونے کے امکانات کو روکا نہیں جاسکے گا۔ مسز نور افشاں پی ڈبلیو ٹی آئی
ہارون آباد (تحصیل رپورٹر) آبادی میں بے تحاشا اضافہ ملکی وسائل کو بے دردی سے چاٹ رہا ہے بڑھتی ہوئی آبادی کوسنجیدگی سے کنٹرول نہ کیا گیا توقومی وسائل کے ضائع ہونے کے امکانات کو روکا نہیں جاسکے گااس ضمن میں متعلقہ محکموں کی کوششوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ قومی سطح پر شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر ریسرچ پی ڈبلیو ٹی آئی مسز نور افشاں نے ہمراہ ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفئر آفیسر بہاولنگر خواجہ محسن رسول ضلع بھر میں مختلف فیملی ہیلتھ کلینک اور فیملی ویلفئر سنٹزز کے وزٹ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انکے ہمراہ پی ڈبلیو ٹی آئی کے ممبران یاسر رحیم ،مجاہد خان،مسز حمیراہ،مسز مدیحہ اور مسز جوریہ بھی موجود تھی۔ڈائریکٹر ریسرچ ٹیم نےبہاولنگر سمیت ضلع بھر میں 8فیملی ویلفئر سنٹرز اور دو فیملی ہیلتھ کلینکس کا دورہ کیا اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسز نور افشاں کا کہنا تھا کہ بہاولنگر ضلع میں پاپولیشن ویلفئر ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی پنجاب بھر میں اول نمبر پر ہے انہوں نے ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفئر آفیسر خواجہ محسن رسول کی کارکردگی اور لیڈر شپ کی تعریف کرتے ہوئے انکے عملی اقدامات کی تعریف کی اور کہا کہ بلاشبہ ضلع بھر میں انکی ورکنگ اور محنت نظر آتی ہے۔اس موقع پر ڈراپ آؤٹ فیملی پلاننگ مریضوں بارے ریسرچ کرتے ہوئے دوبارہ انہیں اس نیٹ ورک کا حصہ بنانے پر زور دیا گیا۔