دھند کی وجہ سے کار اور بس میں تصادم، دو افراد زخمی، ہسپتال منتقل۔
بہاولنگر ( سیف الرحمن سے) دھند کی وجہ سے کار اور بس میں تصادم، دو افراد زخمی، ہسپتال منتقل۔ تفصیلات کے مطابق ہارون آباد روڈ پر بائی پاس کے قریب دھند کی وجہ سے کار اور بس کے درمیان تصادم سے دو افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمی افراد کو ریسکیو 1122 کی ٹیم نے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔