شدید سردی، سموگ اور فوگ سے بچاؤ کے لئے عوام غیر ضروری سفر سے احتیاط کریں۔ ڈی ایس پی ٹریفک پولیس بہاولنگر

 ٹریفک پولیس حادثات کی روک تھام کے لئے ہر ممکن اقدامات اور آگاہی مہم جاری رکھے ہوئی ہے۔ ڈی ایس پی ٹریفک پولیس بہاولنگر مہر اسحاق سیال

بہاولنگر (محمد نصراللہ خان سے) شدید سردی، سموگ اور فوگ سے بچاؤ کے لئے عوام غیر ضروری سفر سے احتیاط کریں ، ٹریفک پولیس حادثات کی روک تھام کے لئے ہر ممکن اقدامات اور آگاہی مہم جاری رکھے ہوئی ہے ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی ٹریفک پولیس بہاولنگر مہر اسحاق سیال نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دھند میں حادثات سے بچاؤ کے لئے چائینہ لائٹس ٹرالیوں اور ہیوی ویٹ گاڑیوں پر لگوائی جارہی ہیں اس کے لئے ضلع بھر میں ٹریفک پولیس اہلکار سرگرم عمل ہیں، عوام بھی احتیاط کو ملحوظ رکھتے غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں ، ٹریفک قوانین اور ہدایات پر مکمل عمل کریں یاد رہے کہ بہاولنگر میں ٹریفک پولیس آگاہی مہم بھی جارہی رکھے ہوئے ہے ۔