شہر اور گردونواح میں ریت سے بھری ٹرالیاں اور مٹی کے ڈمپر حادثات کے ساتھ ساتھ آلودگی کا بھی باعث بننے لگے۔ متعلقہ محکمے خاموش تماشائی بن گئے۔

 شہر اور گردونواح میں ریت سے بھری ٹرالیاں اور مٹی کے ڈمپر حادثات کے ساتھ ساتھ آلودگی کا بھی باعث بننے لگے۔ متعلقہ محکمے خاموش تماشائی بن گئے۔

بہاولنگر ( سیف الرحمن سے) شہر اور گردونواح میں ریت سے بھری ٹرالیاں اور مٹی کے ڈمپر حادثات کے ساتھ ساتھ آلودگی کا بھی باعث بننے لگے۔ متعلقہ محکمے خاموش تماشائی بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق بہاولنگر شہر و گردونواح میں ریت سے بھری ٹرالیاں اور مٹی کے ڈمپر آلودگی پھیلانے کے ساتھ ساتھ حادثات کا بھی باعث بن رہے ہیں۔ قانون کے مطابق ریت یا مٹی کی سے بھری ٹرالی کو ترپال سے ڈھانپے بغیر ہائی وے پر نہیں لایا جا سکتا مگر متعلقہ محکموں نے مال کی چمک دیکھ کر چپ سادھ رکھی ہے۔ ان ٹرالیوں اور ڈمپرز کے پاس سے گزرنے والے موٹر سائیکل سوار اڑتی مٹی کی وجہ سے آنکھوں، گلے اور سانس کی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔