امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی ہدایت پر گودار اور بلوچستان کی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریلی کا انعقاد
فورٹ عباس (بیورو رپورٹ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی ہدایت پہ جماعت اسلامی یوتھ فورٹ عباس کی طرف سے بلوچستان کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ایک ریلی کا اہتمام کیا گیا ۔ریلی کا اغاز مرکز علوم اسلامیہ سے ہوا
بلدیہ چوک میں ریلی سے خطاب گروپ لیڈر راہنما جماعت اسلامی فورٹ عباس جناب محمد عمر فاروق رامے نے کیا اور گودار اور بلوچستان کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا۔بلوچستان کے عوام کے مسائل اور ان کی جدوجہد پہ روشنی ڈالی گئی اور ارباب اختیار پہ زور دیا گیا کہ بلوچستان کے عوام کے مسائل کا ادراک کرتے ہوئے ان کو فوری طور پہ حل کیا جائے اور طاقت کے استعمال کی بجائے عوام کی داد رسی کی جائے