جنسی درندے بےلگام۔ 20 سالہ لڑکی سے اغواء کے بعد گن پوائنٹ پر مبینہ زیادتی۔ ڈی پی او کا نوٹس۔ ایک ملزم گرفتار
بہاولنگر (سیف الرحمن سے) جنسی درندے بےلگام۔ 20 سالہ لڑکی سے اغواء کے بعد گن پوائنٹ پر مبینہ زیادتی۔ ڈی پی او کا نوٹس۔ ایک ملزم گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ شہر فرید کی حدود میں 20 سالہ لڑکی کے ساتھ اغواء کے بعد گن پوائنٹ پر مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او موقع پر پہنچ گئے۔ متاثرہ لڑکی کی درخواست پر پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ایک نامزد ملزم حراست میں لے لیا گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر محمد ظفر بزدار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن کو مقدمہ کی تفتیش کی نگرانی کی ہدایت کی ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدار نے کہا ہے کہ مقدمہ کی تفتیش میرٹ پر کی جائے گی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق فریقین میں سابقہ مقدمہ بازی پائی گئی ہے۔ قصوروار ملزمان کو قرار واقعی سزادلوائی جائے گی۔ کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں۔