سردی کی چھٹیاں حکومت کے لیے مسلہ فیثا غورث بن گئیں۔

 سردی کی چھٹیاں حکومت کے لیے مسلہ فیثا غورث بن گئیں۔

لاہور (ویب ڈیسک) سردی کی چھٹیاں حکومت کے لیے مسلہ فیثا غورث بن گئیں۔ این سی او سی کے اجلاس کے بعد بھی چھٹیوں کا حتمی اعلان نا ہو سکا۔ تفصیلات کے مطابق آج این سی او سی کے اجلاس میں تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کی تجاویز پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سندھ کے علاوہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے سردی کی چھٹیاں جنوری کے آخری ہفتے میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نوٹیفکیشن صوبائی حکومتیں جاری کریں گی۔ جبکہ ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے 20 دسمبر سے یکم جنوری تک چھٹیوں کا فیصلہ کیا ہے۔