ڈاکو کی عوامی چھترول۔ مسلح ڈاکوؤں کی فائرنگ سے میاں بیوی زخمی۔

 ڈاکو کی عوامی چھترول۔ مسلح ڈاکوؤں کی فائرنگ سے میاں بیوی زخمی۔

چشتیاں ( تحصیل رپورٹر) ڈاکو کی عوامی چھترول۔ مسلح ڈاکوؤں کی فائرنگ سے میاں بیوی زخمی۔ تفصیلات کے مطابق چشتیاں کے نواحی علاقے چک عبداللہ کے قریب ایک بستی میں پانچ مسلح ڈاکو محمد رشید نامی کے گھر میں داخل ہوئے۔ محمد رشید اور اسکی بیوی کی جانب سے مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے  میاں اوت بیوی دونوں کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔ شور سن کر اہل دیہہ موقع پر پہنچ گئے اور ایک ڈاکو کو قابو کر لیا۔ پکڑے جانے والے ڈاکو کی عوام نے خوب چھترول کرنے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔ گرفتار ڈاکو کی نشاندہی پر پولیس نے ایک اور ڈاکو گرفتار کر لیا جبکہ تین ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ زخمی میاں بیوی اور عوامی چھترول سے زخمی ڈاکو کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔