ضلعی پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے لیے کریک ڈاؤن۔ رواں ماہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث 222 ملزمان گرفتار۔

 ضلعی پولیس کا رواں ماہ کے دوران سماج دشمن عناصر کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن، مجرمان اشتہاری،عدالتی مفروران،پیشہ ور گداگر،عادی منشیات فروش اور اسلحہ ناجائز رکھنے والے ملزمان سمیت 222 ملزمان گرفتار۔

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) ضلعی پولیس کا رواں ماہ کے دوران سماج دشمن عناصر کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن، مجرمان اشتہاری،عدالتی مفروران،پیشہ ور گداگر،عادی منشیات فروش اور اسلحہ ناجائز رکھنے والے ملزمان سمیت 222 ملزمان گرفتار۔عوام کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، ڈی پی او بہاولنگر 

 تفصیلات کے مطا بق ا نسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خاں کے ویژن کے مطابق اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسربہاولنگر محمد ظفر بزدار کی سربراہی میں بہاولنگر پولیس نے رواں ماہ کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مجرمان اشتہاری،عدالتی مفروران،عادی منشیات فروشوں اوراسلحہ ناجائزرکھنے والے 222ملزمان کو گرفتار کر کے پابندسلاسل کیا۔ مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 04اے کیٹیگری،63بی کیٹیگری جب کہ64 عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گیا۔پیشہ ور گداگروں کے خلاف کاروائی کر تے ہوئے 19پیشہ ور گداگروں کو گرفتار کیا گیا۔ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے47 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 4کلو 360 گرام چرس،1646لیٹر شراب،40لیٹر لہن اور04 چالو بھٹیاں برآمد کیں۔ اسلحہ ناجائز رکھنے والو ں کے خلاف کاروائی کر تے ہوئے25مقدمات کا اندراج کیا۔ ملزمان کے قبضہ سے 20پسٹل 30بور،03بندوق 12بور،02رپیٹر اور75روند /کارتوس برآمد کیے۔