شادی ہوئی آسان۔ فضول رسوم و رواج اور اخراجات پر پابندی۔ گاؤں کے لوگوں کا انوکھا فیصلہ۔

 بڑھتی مہنگائی میں شادی ہوئی آسان۔ فضول رسوم و رواج اور اخراجات پر پابندی۔ گاؤں کے لوگوں کا انوکھا فیصلہ۔

سوات (ویب ڈیسک) شادی ہوئی آسان۔ فضول رسوم و رواج اور اخراجات پر پابندی۔ گاؤں کے لوگوں کا انوکھا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخواہ کے علاقے سوات کے ایک گاؤں درشخیلہ کے مہنگائی سے تنگ مقامی لوگوں نے فیصلہ کیا ہے کہ گاؤں میں شادی سادگی سے کی جائے گی۔ مہمانوں کی تواضع شربت اور کھجور سے کی جائے گی۔ بارات میں گاڑیوں اور باراتیوں کی تعداد محدود رکھی جائے گی۔ گاؤں کے تمام لوگ جرگے کے اس فیصلے کی پابندی کریں گے۔ خلاف ورزی کرنے والے کا سماجی بائیکاٹ کیا جائے گا حتیٰ کہ خلاف ورزی والے کی نماز جنازہ بھی گاؤں کے امام نہیں پڑھائیں گے۔