پندرہ گھنٹوں سے بجلی بند، واپڈا اہلکار غائب۔

 پندرہ گھنٹوں سے بجلی بند، واپڈا اہلکار غائب۔

ڈاھرانوالہ ( سیف الرحمن سے) پندرہ گھنٹوں سے بجلی بند، واپڈا اہلکار غائب۔ تفصیلات کے مطابق ڈاہرانوالہ اور گردونواح میں گزشتہ 15 گھنٹے سے بجلی بند ہے۔ واپڈا کی طرف سے لوڈ شیڈنگ کا بھی کوئی اعلان نہیں کیا گیا تھا۔ بجلی بند ہونے کے بعد واپڈا اہلکار بھی غائب ہیں۔ بجلی کی بندش کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔