بھارتی لڑکی کے عشق میں مبتلا نوجوان بارڈر کراس کرتے پکڑا گیا۔

 بھارتی لڑکی کے عشق میں مبتلا نوجوان بارڈر کراس کرتے پکڑا گیا۔ ممبئی جانے کے چکر میں جیل پہنچ گیا

بہاولپور ( ویب ڈیسک) بھارتی لڑکی کے عشق میں مبتلا نوجوان بارڈر کراس کرتے پکڑا گیا۔ ممبئی جانے کے چکر میں جیل پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع بہاولپور سے تعلق رکھنے والے نوجوان احمر نامی کی سوشل میڈیا پر انڈین لڑکی سے دوستی ہو گئی جو کہ پیار میں تبدیل ہو گئی۔ نوجوان احمر اپنی محبوبہ کے پاس جانے کے لیے چولستان کے علاقے میں پاکستان- انڈیا بارڈر پر لگی باڑ کراس کر کے بھارتی صحرائی صوبے سری گنگا نگر کی حدود میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کے ہاتھ لگ گیا۔ تفتیش پر معلوم ہوا کہ نوجوان ممبئی جانے کے لیے بارڈر کے پار گیا ہے۔ جبکہ جس جگہ سے نوجوان گرفتار ہوا ہے وہاں سے ممبئی تقریبا 14 سو کلومیٹر دور ہے۔ بھارتی تفتیش کاروں نے احمر کی محبوبہ کو ڈھونڈ نکالا ہے مگر لڑکی کا کہنا ہے کہ اس نے احمر کو ممبئی آنے کی دعوت مذاق میں دی تھی۔ لڑکی کے عشق میں مبتلا نوجوان نے اپنی جذباتی حرکت سے تاریخی عشقیہ کہانیوں ہیر رانجھا اور سسی پنوں کی یاد تازہ کر دی ہے۔