ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور شیر اکبر کا دورہ بہاولنگر، خدمت مراکز و ماڈل تھانہ جات کا افتتاح، فارمل انسپکشن اور کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔
بہاولنگر(سیف الرحمن سے) ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور شیر اکبر کا دورہ بہاولنگر،تھانہ میکلوڈ گنج پہنچنے پر پولیس کے چاق و چوبند دستے کی سلامی، ماڈل SIPS تھانہ میکلوڈ گنج کا افتتاح اور فارمل انسپکشن۔ آر پی او نے خدمت مرکز منچن آبادکا افتتاح اور بلدیہ ہال منچن آبادمیں کھلی کچہری کی، آر پی او بہاولپورکی ڈی پی او دفتر میں ضلع ہذا کے DSP/SDPO کے ساتھ کرائم میٹنگ۔ بعد ازاں ماڈل SIPS تھانہ صدر چشتیاں، ڈاہرانوالہ اور خدمت مرکز چشتیاں کا افتتاح کیا۔
تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور شیر اکبر کے دورہ بہاولنگر کے موقع پر ڈی پی او محمد ظفر بزدارہمراہ تھے۔تھانہ میکلوڈ گنج پہنچنے پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔آر پی او نے ماڈل SIPS تھانہ میکلوڈ گنج کا افتتاح اور فارمل انسپکشن کی۔آر پی او نے انسپکشن کے دوران تھانہ کے رجسٹرز،آن لائن ریکارڈ، حوالات، بیرکس اور بلڈنگ کا معائنہ کیا۔آر پی او نے خدمت مر کز منچن آباد کا افتتاح کیا اور بلدیہ ہال منچن آباد میں سائلین کے مسائل سن کر فوری حل کے احکامات جاری کیے۔اس موقع پر آر پی او بہاولپور نے کہاکہ میرایہاں آنے کا مقصد لوگوں کے مسائل ضلعی سطح پر حل ہوں اور لوگوں کو بہاولپور جانے کی تکلیف نہ اٹھانی پڑے اسی طرح میں نے بہاولپور ریجن میں مختلف مقامات پر بھی کھلی کچہری کا انعقاد کیا تاکہ لوگوں کی تکالیف کم ہوں اور پولیس جو دن رات کام کر رہی ہے کا امیج عوام میں بہتر بنایا جائے۔ آر پی او نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدار اور ایس پی انویسٹی گیشن فاروق احمد انور کے ہمراہ ڈی پی او آفس میں کرائم میٹنگ کی۔ میٹنگ میں مقدمات کی پراگرس کو تفصیلاً زیر غور لایا گیا۔زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد میرٹ پر یکسو کر نے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کو مزید تیز کر نے کی ہدایت کی۔بعدا زاں آر پی او نے ماڈل SIPSتھانہ صدر چشتیاں، ڈاہرانوالہ اور خدمت مرکز چشتیاں کا افتتاح کیا۔ آر پی او نے خدمت مر کز میں شہریوں کو دی جانے والی سہولیا ت کا جائزہ لیا۔اس موقع پر آرپی او کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہونا چاہیے۔ دورہ کے اختتام پر ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور نے افسران سے کہا کہ آپ سب اس ملک کے امن کے پاسباں ہیں ہمت اور جزبہ ایمانی کا دامن ہاتھ سے کبھی نہ چھوڑئیے گا۔