سڑکوں پرفٹنس سرٹیفکیٹ اور بغیر روٹ پرمٹ والی قاتل گاڑیوں کا راج

 فٹنس سرٹیفکیٹ اور بغیر روٹ پرمٹ والی گاڑیوں کا راج انتظامیہ خاموش تماشائی روٹ پرمٹ اور فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر چلنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں۔

بہاولنگر(سیف الرحمن سے) فٹنس سرٹیفکیٹ اور بغیر روٹ پرمٹ والی گاڑیوں کا راج انتظامیہ خاموش تماشائی روٹ پرمٹ اور فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر چلنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں۔ تفصیلات کے مطابق غیر قانونی بغیر روٹ پرمٹ اور فٹنس سرٹیفکیٹ والی گاڑیوں کا سڑکوں پر کھلے عام چلنا ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کے لئے ایک لمحہ فکریہ ہے جبکہ ناتجربہ کاری اور ڈرائیونگ لائسنس کے بنا پبلک بسوں کو چلانےکا خطرناک عمل بھی زورو شور سے جاری ہے اور ان کے خلاف انتظامیہ کی طرف سے ایکشن نہ لینے کی وجہ سے یہ غیر قانونی طور پر چلنے والی بسیں آ ئے دن حادثات کا سبب بن رہی ہیں باوصوق زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بہاولنگر سے چلنے والی اے سی بس نمبر BSA-120 جس کے پاس نہ تو بہاولنگر سے چلنے کا روٹ پرمٹ موجود ہے اور نا ہی مجاز اتھارٹی کی جانب سے اس کی فٹنس کا سرٹیفیکیٹ جاری ہوا ہے جبکہ بہاولنگر، بہاولپورسے چلنے والی اس بسBSA-120 نے مورخہ 2022-01-03 کوون وے روڑکراسنگ کی خلاف ورزی کرتے ہوئےروڈ ایکسیڈنٹ کیا جس سے اس حادثہ میں 9 لوگ موقع پر جان کی بازی ہار گئے جبکہ 40 کے قریب شدید زخمی ہوئے  ڈرائیور کی غفلت،لاپرواہی اور بغیر روٹ پرمٹ اور فٹنس سرٹیفکیٹ کے بس کو چلانےکا کی زمہ داری نہ صرف ڈرائیور،مالکان پر عائد ہوتی ہے بلکہ اس حادثے کی اصل زمہ داران خاموش تماشائی بنی ہوئی ضلعی انتظامیہ ہے جو غیر قانونی چلنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں ہے جن کی وجہ سے اتنا بڑا حادثہ پیش آیاجس پربہاولپور ضلعی انتظامیہ نے حرکت میں آ تے ہوئے بس اور ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ سول سوسائٹی، انجمن تاجران اور اہلیان شہر نے ایسی غیر قانونی چلنے والی گاڑیوں کے خلاف فلفور قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ائندہ ایسے خطرناک حادثات کا تدارک کر کے قیمتی جانوں کو بچایا جا سکے