ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر دوکاندار زخمی۔ڈی پی او کے نوٹس لینے پر مقدمہ درج۔
بہاولنگر (سیف الرحمن سے) دودھ دہی کی دوکان پر راہزنی کی واردات۔ مزاحمت پر دوکاندار زخمی۔ڈی پی او کے نوٹس لینے پر مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق خادم آباد کالونی میں دودھ دہی کی دکان پر واردات کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے چھریوں کے وار کر کے دکاندار کو زخمی کر دیا۔
ڈی پی او کے نوٹس پر پولیس نے وقوعہ کا مقدمہ درج کر لیا۔
ایس ایچ او کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے دی گئی۔ ڈی پی او بہاول نگر نے سی سی ٹی وی کیمروں اورتمام وسائل بروئےکار لانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ ڈی پی او بہاول نگر نے کہا ہے کہ وقوعہ میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔