آئیل ٹینکر کی کیری ڈبے سے ٹکر۔ کیری ڈبہ کا ڈرائیور جاں بحق

 آئیل ٹینکر کی کیری ڈبے سے ٹکر۔ کیری ڈبہ کا ڈرائیور جاں بحق۔ ٹینکر کا ڈرائیور فرار۔ ڈی پی او کے نوٹس لینے پر فوری مقدمہ درج۔

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) آئیل ٹینکر کی کیری ڈبے سے ٹکر۔ کیری ڈبہ کا ڈرائیور جاں بحق۔ ٹینکر کا ڈرائیور فرار۔ ڈی پی او کے نوٹس لینے پر فوری مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق منچن آباد روڈ پر تھانہ گھمنڈ پور کی حدود میں آئل ٹینکر اور کیری ڈبہ میں تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں کیری ڈبے کا ڈرائیور جاں بحق ہو گیا جبکہ آئل ٹینکر کا ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ ڈی پی او بہاولنگر کے نوٹس لینے پر واقعہ کا مقدمہ درج کر کے فرار آئل ٹینکر ڈرائیور کی گرفتاری کا حکم دے دیا گیا ہے۔ایس ڈی پی او ، ایس ایچ او بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔

پولیس اور ریسکیو عملہ امدادی کاروائیوں میں مصروف عمل ہے

حادثہ کی جگہ کو بمطابق SOP مکمل طور پر کارڈن کر کے ٹریفک کے بہاؤ کے لئے متبادل راستہ اختیار کروایا گیا۔ آئل ٹینکر کو روڈ سے ہٹا کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ روڈ کو کلیئر کر کے ٹریفک کے بہاؤ کے لئے کھول دیا گیا ہے۔

 ڈی پی او بہاول نگر نے کہا ہے کہ غفلت و لاپرواہی کا مظاہرہ کرکے حادثہ کا سبب بننے والے ڈرائیور کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔