ضلعی پولیس کی سال 2021 کی کار کردگی رپورٹ جاری

 ضلعی پولیس کی سال 2021 کی کار کردگی رپورٹ جاری۔ گزشتہ سال میں کل13281مقدمات درج 18181 ملزمان گرفتار،  05 اندھے قتل ٹریس، 2189 مجرمان اشتہاری،1904عدالتی مفروران اور11فوجی مفروران گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات، اسلحہ ناجائز اورکل 9 کروڑ 70 لاکھ 86 ہزار سے زائد کا مال مسروقہ برآمد۔

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) ضلعی پولیس کی سال 2021 کی کار گزاری،گزشتہ سال میں کل13281مقدمات درج 18181ملزمان گرفتار،  05 اندھے قتل ٹریس، 2189 مجرمان اشتہاری، 1904 عدالتی مفروران اور11فوجی مفروران گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات،اسلحہ ناجائز اورکل 9کروڑ 70لاکھ86ہزارسے زائد کا مال مسروقہ برآمد۔عوام کی جان ومال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ڈی پی او محمد ظفر بزدار

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدارکی سر براہی میں ضلعی پولیس نے سال 2021میں 13281مقدمات کا اندراج کیااور مقدمات میں ملوث 18181 ملزمان کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کروایا گیا۔ ضلعی پولیس نے05اندھے قتل ٹریس کر کے ملزمان کو چالان عدالت کیا ۔25سرگرم گینگ کے 105 ملزمان کو گرفتارکیااور کل 9کروڑ 70لاکھ 86 ہزار روپے سے زائد کا مال مسروقہ برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کیا۔ ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 1056 مقدمات کا اندراج کر کے1056 ملزمان کو گرفتار کیاگیاجن کے قبضہ سے07کلاشنکوف،67رائفلیں، 232 بندوقیں /رپیٹر، 597پسٹل،39ریوالور،18کاربین اور4782روند/کارتوس برآمد کیے۔ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے1478ملزمان کو گرفتار کر کے اْن کے قبضہ سے 208کلو گرام چرس،27کلو گرام ہیروئن،40865لیٹر شراب،7274 لیٹر لہن،210چالوں بھٹیاں اور 275گرام آئس قبضہ پولیس میں لی گئی۔ اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن کر تے ہوئے ضلعی پولیس نے155 اے کیٹیگری اور 2034بی کیٹیگری کے اشتہاری مجرمان،1904 عدالتی مفروران اور11فوجی بھگوڑے گرفتار کئے۔قمار بازوں کے خلاف کاروائی کر تے ہوئے 184مقدمات کا اندراج کر کے 553ملزمان کو گرفتار کیا۔ پیشہ ور گداگروں کے خلاف کاروائی کر تے ہوئے 289پیشہ ور گداگروں  کو گرفتار کیا۔پانی چوروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 820مقدمات کا اندراج کر کے 892پانی چور گرفتا ر کیے۔بجلی چوری کے 677مقدمات میں ملوث 655ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر 344مقدمات کا اندراج کر تے ہوئے 344ملزمان کو گرفتار کیا۔اسی طرح غفلت لاپرواہی اور تیز رفتاری کا مظاہرہ کر نے والے ڈرائیوران کے خلاف 425مقدمات کا اندراج کر تے ہوئے 425ملزمان کو پابند سلاسل کرایا گیا۔ضلعی پولیس جرائم کے خاتمہ کے لیے دن رات مصروف عمل ہے عوام کوبھی چاہیے کہ جرائم پیشہ عناصرکی اطلاع 15یاقریبی پولیس اسٹیشن پر دیں۔