خیر پور ٹامیوالی کے قریب ٹریفک حادثہ, متعدد افراد زخمی, بس میں سوار غلام شبیر اے ایس آئی جانبحق
بہاول پور(ویب ڈیسک) خیر پور ٹامیوالی کے قریب ٹریفک حادثہ, متعدد افراد زخمی, بس میں سوار غلام شبیر اے ایس آئی جانبحق۔ تفصیلات کے مطابق خیر پور ٹامیوالی کے علاقے اسرانی کے مقام پر مقابلے میں جانے والی تیز رفتار بسیں آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے کے نتیجے میں غلام شبیر اے ایس آئی جانبحق ہو گئے متعدد فراد زخمی ہیں۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ ریسکیو کا عملہ اور ایس ایچ او تھانہ خیر پور ٹامیوالی موقع پر موجود ہیں۔