نومنتخب بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری و ممبران کے اعزاز میں استقبالیہ تقریبات کا سلسلہ جاری

 نومنتخب بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری و ممبران کے اعزاز میں استقبالیہ تقریبات کا سلسلہ جاری

بہاولنگر (محمد نصراللہ خان سے) نومنتخب بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری و ممبران کے اعزاز میں استقبالیہ تقریبات کا سلسلہ جاری نفیس ٹیلرز شاپ پر آصف نفیس اور شانی موبائل اردو روڑ شیخ عمران محبوب کی جانب سے منعقدہ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری بار ایسوسی بہاولنگر مرزا باسط سرور ایڈووکیٹ نے کہا کہ محروم طبقات کی آواز بنیں گے، ہمیشہ غریب و نادار افراد کا ساتھ دیا بار ایسوسی کی منتخب کابینہ سے شہر بھر کی سماجی ، تاجر تنظیموں اور افراد کی جانب سے دیا پیار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا نفیس ٹیلرز کی جانب سے استقبالیہ تقریب میں انس وٹو ایڈوکیٹ سٹی کونسلر محمد دین عباسی جبکہ شانی موبائل کی تقریب میں نومنتخب صدر بار کاشف خاکوانی ایڈووکیٹ اور دیگر سنئیرزوکلا بھی موجود تھے انجمن تاجران بلدیہ روڑ کے صدر ناصر مہار ، نائب صدر عمران محبوب شیخ ، جنرل سیکرٹری قادر چوہان ، شانی شیخ ، آصف نفیس ، غلام مرتضی دھاری ودیگر نے نومنتخب بار ایسوسی کی کابینہ کو کامیابی پر مبارکباد بھی پیش کی ہے