محکمہ زراعت توسیع منچن آباد کے زیر اہتمام فارمر میگا گیدرنگ پروگرام کا انعقاد

 محکمہ زراعت توسیع منچن آباد  کے زیر اہتمام فارمر میگا گیدرنگ پروگرام کا انعقاد۔  محکمہ زراعت کے  ڈپٹی ڈائریکٹر چوہدری لطیف اللّه سمیت افسران و زمینداروں و معززین کی شرکت

منچن آباد (تحصیل رپورٹر) محکمہ زراعت توسیع منچن آباد  کے زیر اہتمام فارمر میگا گیدرنگ پروگرام کا انعقاد۔  محکمہ زراعت کے ڈپٹی ڈائریکٹر چوہدری لطیف اللّه سمیت افسران کی شرکت۔



 تفصیلات کے مطابق مہر آصف سیال فیلڈ اسسٹنٹ کے زیرِ نگرانی موضع بدری نارین پورہ میں محکمہ زراعت توسیع منچن آباد  کی جانب سے فارمر میگا گیدرنگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں محکمہ زراعت کے آفیسران چوہدری لطیف اللّه صاحب ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت، چوہدری مقصود احمد صاحب اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع اور زراعت آفیسر محب رسول  نے شرکت کی۔ پروگرام میں فصل گندم، سورج مکھی اور دیگر فصلات کی پیداواری ٹیکنالوجی کا بتایا گیا۔ مزید دیگر محکمانہ اسکیم کچن  گارڈننگ، زرعی آلات ، فارمر رجسٹریشن کا بتایا گیا۔ میگا گیدرنگ پروگرام میں زمینداروں نے تعداد میں شرکت کی۔ تحصیل منچن آباد کی معروف شخصیات میاں اسرار احمد  پراچہ سٹی چیئر مین منچن آباد، میاں امین خان بھٹی سٹی وائس چیئر مین، انتصار الحق شامی سابقہ uc ناظم و  صدر انجمن  تاجران میاں عبّاس کالوکا نمبردار، میاں صابر فرید رئیس اعظم راحموکا میاں خلیل رحمن  بلوچ ایڈووکیٹ، امید وار چیئر مین یونین کونسل شہباز پور میاں سعید احمد کلوکا ایڈووکیٹ، نذیر احمد وینس کے علاوہ پسیٹی سائیڈ کمپنی نیو کیم کے RM ارشد صاحب گرین لٹ کمپنی کے ایریا مینیجر  عبّاس عابد صاحب اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔ یہ پروگرام بہاولنگر کی تاریخ کا سب سے بڑا فارمر میگا گیدرنگ پروگرام تھا۔