اعزاز جوئیہ کی عبرت ناک ریٹائرمنٹ۔ بدزبان افسر کی ریٹائرمنٹ پر ملازمین خوش۔ شکرانے کے نوافل ادا کیے۔ غیر مہذب افسر کی ریٹائرمنٹ کے دن کو یوم نجات قرار دے دیا
ملتان (ایجوکیشن رپورٹر) اعزاز جوئیہ کی عبرت ناک ریٹائرمنٹ۔ بدزبان افسر کی ریٹائرمنٹ پر ملازمین خوش۔ شکرانے کے نوافل ادا کیے۔ غیر مہذب افسر کی ریٹائرمنٹ کے دن کو یوم نجات قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب کا تاریک باب اختتام پذیر ہوگیا غیر مہذب اور غیرشائستہ گفتگو کے حوالے سے مخصوص شہرت رکھنے والےاعزاز احمد جوئیہ ڈی پی آئی سیکنڈری ایجوکیشن پنجاب اپنی ملازمت سے ریٹائر ہوگئے افسران اور اہلکار الوداع کرنے بھی نہیں آئے دفتری سٹاف کا شکرانے کے نوافل اور ہرسال یوم نجات منانے کا اعلان کر دیا۔ ڈی پی آئی سیکنڈری ایجوکیشن پنجاب اعزاز احمد جوئیہ ساٹھ سال عمر ہونے پر اپنی ملازمت ریٹائر ہو گئے ہیں بطور سیکنڈری سکول ٹیچر اپنے کیریئر کا آغاز کرنیوالے اعزازاحمدجوئیہ محکمہ تعلیم پنجاب میں مختلف انتظامی عہدوں پر فائز رہے آج بطور ڈی پی آئی سیکنڈری پنجاب اپنی ملازمت سے ریٹائر ہو گئے ہیں موصوف اپنی غیر مہذب اور غیرشائستہ گفتگو اورماتحت سٹاف کے توہین اور ہتک آمیز رویے کیوجہ مخصوص شہرت رکھتے تھے آج ریٹائرمنٹ کے موقع پر ان کے ماتحت سٹاف نے ان کے منفی رویے کیوجہ سے الوداعی تقریب منعقد کرنیکی زحمت گوارا نہیں کی انکی ریٹائرمنٹ کے بعد انکے ماتحت سٹاف نے شکرانے کے نوافل ادا کیئے اور آپس میں مٹھائیاں تقسیم کیں ڈی پی آئی آفس کے سٹاف کا کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم پنجاب کا ایک تاریک دور آج اختتام پذیر ہو گیا ہے اور آج پورے سٹاف کیلئے یوم نجات ہے دوسری طرف ملازمین کی مختلف نمائندہ تنظیموں کے عہدیداروں صدر ایپکا پنجاب لاہور ظفر علی خان چیئرمین ایپکا پنجاب مہر یاسین سیکریٹری جنرل ایپکا ہنجاب طاہر رضا شاہ اور ڈویژنل صدر ایپکا لاہور مختار گجر نے بھی اعزاز احمد جوئیہ کی ریٹائرمنٹ پر خوشی اور مسرت کا، اظہار کیا