جشن بہاراں سپورٹس گالہ کے سلسلہ میں میرا تھن ریس کا انعقاد،پہلی تینوں پوزیشنز گورنمنٹ گریجویٹ کالج کے طلباء نے حاصل کر لیں۔

 جشن بہاراں سپورٹس گالہ کے سلسلہ میں میرا تھن ریس کا انعقاد،پہلی تینوں پوزیشنز گورنمنٹ گریجویٹ کالج کے طلباء نے حاصل کر لیں۔ اس ریس میں تحصیل بھر سے طلباء، نوجوانوں سمیت پنجاب پولیس، ایلیٹ فورس، ریسکیو 1122 کے جوانوں نے حصہ لیا۔

فورٹ عباس(تحصیل رپورٹر) جشن بہاراں سپورٹس گالہ کے سلسلہ میں میرا تھن ریس کا انعقاد،پہلی تینوں پوزیشنز گورنمنٹ گریجویٹ کالج کے طلباء نے حاصل کر لیں۔ اس ریس میں تحصیل بھر سے طلباء ،نوجوانوں سمیت پنجاب پولیس، ایلیٹ فورس ،ریسکیو کے 1122کے جوانوں نے حصہ لیا۔ریس کے ٹریک پر سیکورٹی کے بھر پور انتظامات اور ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو اور ایمبولیسز بھی موجود رہی۔ 



تفصیلات کے مطابق تحصیل انتظامیہ کی جانب سے اسسٹنت کمشنر اسد علی خان کی زیر نگرانی جشن بہاراں فیسٹیول کے سلسلہ کو اگے بڑھاتے ہوئے اور کھیلوں کو فروغ دینے کے لئے اس میرا تھن ریس میں تحصیل بھر سے طلباء ،نوجوانوں سمیت پنجاب پولیس، ایلیٹ فورس ،ریسکیو کے 1122کے جوانوں نے حصہ لیا ۔ریس اتحاد بزنس سٹی بائی پاس روڈ سے شروع ہو گورنمنٹ گریجویٹ کالج پر اختتام پزیر ہوئی۔ دو کلومیٹر ریس کے ساتھ پولیس اور ریسکیو کی گاڑیاں بھی موجود رہی ۔جبکہ شائقین بھی راستہ پر جوانوں کا حوصلہ بڑھاتے رہے۔ اس ریس میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج کے طالب علموں نے میدان مار لیا۔ ناصر علی نے پہلی جبکہ دوسری محمد اجمل او ر تیسری پوزیشن محمد زبیر نے حاصل کی۔گورنمنٹ گریجویٹ کالج اتھیلٹس کی آمد پر کالج انتظامیہ پرنسپل پروفیسر ماجد علی ماجد ،سپورٹس لیکچرار مزمل وزیری نے استقبال کیا، ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اسد علی خان، ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو 1122 راو شرافت علی، انچارج فورٹ عبا س ریسکیو ارشد بھٹی، صدر بار ایسوسی ایشن یاسر صدیق ایڈووکیٹ، صدرفورٹ پریس کلب میاں عبدالواجد، سئنیر صحافی ندیم ظفر فراز، شبیر احمد ہنجرا ایڈووکیٹ سمیت شہریوں اور شائقین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور اتھلیٹس کو خوب داد دی ۔ فورٹ پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسد علی خان اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ضلع بہاولنگر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ میرا تھن ریس کا انعقاد کیا گیا ہے ۔حکومت پنجاب کے پروگرام جشن بہاراں فیسٹیول کے سلسلہ میں یہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے پندرہ روز سے مختلف پروگرامز جاری ہیں پوزیشن ہولڈر اتھلیٹس کو جلد ایک بڑی تقریب میں انعامات دیئے جائیں گے۔تقریب سے پرنسپل کالج ہذا پروفیسر ماجد علی ماجد نے بھی خطاب کیا اور اسسٹنٹ کمشنرکی سپورٹس کے ساتھ دلچسپی کو خراج تحسین پیش کیا۔