ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے پنجاب کلچر ڈے منایا گیا۔

 نٸی نسل کو پنجاب کے عظیم ثقافتی ورثہ سے روشناس کروانے کے لیے ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے پنجاب کلچر ڈے منایا گیا

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) نٸی نسل کو پنجاب کے عظیم ثقافتی ورثہ سے روشناس کروانے کے لیے ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے پنجاب کلچر ڈے منایا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق پنجاب کلچرل ڈے کے موقع پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق ”سوہنا پنجاب“ تے ”سوہنے پنجاب دے رنگ“ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ بہاولنگر کے زیرِاہتمام حیدر سٹیڈیم بہاولنگر میں روایتی کھیلوں گُلّی ڈنڈا، لڈو، ڈھول بھنگڑا ، ڈھول جھومر ،پنجابی گیت ،مہندی، روایتی لباس، پنجابی ٹپے،ٹیبلو دنگل اور کبڈی کے مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا۔جس کا مقصد نٸی نسل کو سوہنے پنجاب کے عظیم ثقافتی ورثہ سے روشناس کروانا تھا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر میڈم یاسمین اختر نے کہا کہ وزیرِاعلٰی پنجاب کی ہدایت کے مطابق ہر سرکاری ادارے میں پنجاب کلچرل ڈے کا انعقاد خوش آٸند قدم ہے ۔ جس کا سب سے روشن پہلو نٸی نسل کو اپنے آباٶ اجداد کی ثقافت سے آگاہی ہے۔

اس ثقافتی پروگرام کو آرگناٸز کرنے میں تحصیل سپورٹس آفیسر بہاولنگر عظمٰی بشیر نے مرکزی کردار ادا کیا جبکہ تحصیل سپورٹس آفیسر منچن آباد محمد عامر ،بیڈمنٹن کوچ صدف سردار اور حیدر سٹیڈیم کے تمام ملازمین نے انتظامات کے سلسلے میں تحصیل سپورٹس آفیسر محترمہ عظمیٰ بشیر کی معاونت کی۔ معزز مہمانانِ گرامی اور موقع پر موجود اہلِ علاقہ نے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی اس بہترین کاوش کو خوب سراہا۔

 تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے ہوا۔عارفانہ کلام کے بعد قومی ترانہ پیش کیا گیا۔آخر میں بہترین کارکردگی پیش کرنے والوں میں انعامات تقسیم کیے گئے