ریڈ کے دوران پولیس ملازمین کے ساتھ پرائیویٹ اشخاص کی مزاحمت۔ دوران مزاحمت غلام رسول نامی شخص معمولی زخمی۔ڈی پی او بہاولنگر نے واقعہ کی انکوائری کا حکم جاری کر دیا
بہاولنگر (سیف الرحمن سے) ریڈ کے دوران پولیس ملازمین کے ساتھ پرائیویٹ اشخاص کی مزاحمت۔ دوران مزاحمت غلام رسول نامی شخص معمولی زخمی۔ڈی پی او بہاولنگر نے واقعہ کی انکوائری کا حکم جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈونگہ بونگہ کی حدود میں موضع دینن مہاراں میں منشیات فروشوں کے خلاف ریڈ کے دوران پولیس ملازمین کے ساتھ پرائیویٹ اشخاص نے مزاحمت کی اور دوران مزاحمت غلام رسول نامی شخص معمولی زخمی ہوا۔ ترجمان ضلع پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد ظفر بزدار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی صدر سرکل سے رپورٹ طلب کر لی۔ ڈی ایس پی صدر کو فوری موقع پر پہنچ کر معاملے کی باریک بینی سے انکوئری کر کے 24 گھنٹے میں رپورٹ کی ہدایت کی ہے۔ انکوائری رپورٹ کی روشنی میں قصورواران کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔