نامعلوم شخص نے فائر مار کر 20 سالہ نوجوان کو قتل کر دیا

 نامعلوم شخص نے فائر مار کر 20 سالہ نوجوان کو قتل کر دیا

ہارون آباد ( تحصیل رپورٹر) نامعلوم شخص نے فائر مار کر 20 سالہ نوجوان کو قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ہارون آباد شہر کے وسط میں نامعلوم شخص نے  فائرنگ کر کے 20 سالہ نوجوان کو قتل کر دیا۔ نوجوان کی شناخت نبیل سرور ولد محمد سرور کے نام سے ہوئی ہے جو کہ ہاؤسنگ کالونی ہارون آباد کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔ نوجوان کی ڈیڈ باڈی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہارون آباد منتقل کر دی گئی۔