چھریوں کے وار سے زخمی نوجوان ہسپتال میں دم توڑ گیا

 چھریوں کے وار سے زخمی نوجوان ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ مقدمہ درج۔ ملزمان گرفتار نا ہو

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) چھریوں کے وار سے زخمی نوجوان ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ مقدمہ درج۔ ملزمان گرفتار نا ہو سکے۔ تفصیلات کے مطابق معمولی تلخ کلامی پر ہونے والے جھگڑے میں چھریوں کے وار سے زخمی نوجوان ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ مقتول کے لیے کی درخواست پر تھانہ سٹی اے ڈویژن بہاولنگر پولیس نے 6 معلوم اور 4 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ایف آئی آر کے مطابق وقوعہ سحری کے وقت بلدیہ روڈ پر مشہور ناشتہ پوائنٹ/ سموسہ پوائنٹ کے سامنے ہوا۔ تاحال پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے۔