جنسی زیادتی کا ملزم گرلز سکول کا ملازم معطل۔ ڈی ای او فی میل بہاولنگر کے دفتر پابند۔ اہل علاقہ کی جانب سے سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر کے ایکشن پر خوشی کا اظہار
بہاولنگر (سیف الرحمن سے) جنسی زیادتی کا ملزم گرلز سکول کا ملازم معطل۔ ڈی ای او فی میل بہاولنگر کے دفتر پابند۔ اہل علاقہ کی جانب سے سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر کے ایکشن پر خوشی کا اظہار۔ تفصیلات کے مطابق سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر نے "دی نیوز اردو" کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے شادی شدہ خاتون سے جنسی زیادتی میں ملوث گرلز ایلیمنٹری سکول چک رام پورہ کے ملازم انتظار کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے اور ملازم مذکور کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ دفتر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فی میل بہاولنگر میں اپنی حاضری کو یقینی بنائے۔
والدین و معززین علاقہ نے سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر کا فوری ایکشن لینے پر شکریہ ادا کیا ہے۔ یونین کونسل رامپورہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت میاں افراہیم جوئیہ نے "دی نیوز اردو" سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مشکوک کردار کے ملازمین کو گرلز سکول میں تعینات نہیں ہونا چاہیئے۔ سی ای او صاحبہ سے درخواست ہے کہ اس ملازم کو آئندہ بھی کسی گرلز سکول میں تعینات نا کیا جائے۔