سنگدل شخص نے بہن اور بیوی کو گولیوں سے بھون ڈالا۔

 سنگدل شخص نے بہن اور بیوی کو گولیوں سے بھون ڈالا۔ ملزم فرار۔ پولیس نے نعشیں ہسپتال منتقل کر دیں

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) سنگدل شخص نے بہن اور بیوی کو گولیوں سے بھون ڈالا۔ ملزم فرار۔ پولیس نے نعشیں ہسپتال منتقل کر دیں تفصیلات کے مطابق تھانہ تخت محل کی حدود میں روٹھی بیوی کو منانے کے لیے گئے سنگدل شخص نے تلخ کلامی پر اپنی بیوی اور حقیقی بہن کو گولیوں سے بھون ڈالا۔ ملزم کی وٹہ سٹہ کی شادی تھی اسکی بہن بھابھی کو بچانے کے لیے بھائی کے سامنے آ گئی مگر سنگدل شخص نے بیوی کے ساتھ بہن پر بھی گولیاں چلا دیں۔ دونوں خواتین موقع پر ہی جانبحق ہو گئیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کر دیا۔ مقتولہ خواتین کی نعشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔ دوہرے قتل کی واردات کے بعد علاقے میں کہرام برپا ہو گیا۔