ریڈیو پاکستان بہاول پور کے سٹوڈیو میں عید الفطر کے حوالے سے سرائیکی مزاحیہ فیچر "عید سیویاں بھری" کی ریکارڈ نگ مکمل۔

 ریڈیو پاکستان بہاول پور کے سٹوڈیو میں عید الفطر کے حوالے سے سرائیکی مزاحیہ فیچر "عید سیویاں بھری" کی ریکارڈ نگ مکمل جسے ارشد بھٹی نے تحریر کیا ہے اور اسکی ہدایات سینئر پروڈیوسرمحمد عاشق عباسی نے دی ہے جبکہ اس کی کاسٹ میں نامور فنکار شامل ہیں

بہاول پور( طاہر کریم خان سے ) ریڈیو پاکستان بہاول پور کے سٹوڈیو میں عید الفطر کے حوالے سے سرائیکی مزاحیہ فیچر عید سیویاں بھری کی ریکارڈ نگ مکمل جسے ارشد بھٹی نے تحریر کیا ہے جبکہ اسکی ہدایات سینئر پروڈیوسرمحمد عاشق عباسی نے دی ہے جبکہ صداکاروں میں معروف فنکار سہیل احمدپاشی،مختار انجم،ارشد بھٹی،عاصمہ ظہور اور عبداللہ مختار شامل ہیں۔اسے عیدالفطر کے پہلے روز نشر کیا جائے گا۔پروڈیوسر عاشق عباسی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ عید کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کیلئے ریڈیو سننے والوں کیلئے ایک خوبصورت کامیڈی ڈرامہ ہے جس میں تمام صداکاروں نے بہت عمدہ پرفارم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریڈیو پاکستان بہاول پور اپنے سننے والوں کیلئے ہمیشہ اچھے بامقصد اصلاحی اور تفریحی پروگرام پیش کرتا ہے یہی وجہ ہے کہ ریڈیو پاکستان بہاول پور کی ٹرانسمشن دور دراز کے علاقوں تک شوق سے سنی جاتی ہیں۔ڈرامہ رائٹر معروف فنکار ارشد بھٹی کا کہنا تھاکہ ریڈیو سننے والوں کیلئے یہ ڈرامہ میٹھی عید کا میٹھا تحفہ ہے جو سننے والوں کو بے حد پسند آئے گا۔عبداللہ مختار نے کہا کہ سینئر فنکاروں کے درمیان پرفارم کرکہ بہت مزہ آیا اور بہت کچھ سیکھنے اور سمجھنے کا بھی موقع ملا۔سہیل احمد پاشی کا کہنا تھا کہ ارشد بھٹی نے خوبصورت ڈرامہ تحریر کیا ہے ہلکی پھلکی طنزو مزاح کے ساتھ ساتھ اصلاحی پہلو بھی قابل تعریف ہیں۔مختارانجم نے کہا کہ کافی عرصہ بعد ایک خوبصورت ڈرامہ کرنے کو ملاامید ہے سننے والوں کو پسند آئے گا۔