ایپکا کے وفد کی ایم پی اے رانا عبدالروف سے ملاقات۔ وفاقی اور صوبائی حکومت کی تبدیلی میں اہم کردار ادا کرنے پر مبارکباد دی۔

 آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے وفد کی ایم پی اے رانا عبدالروف سے ملاقات۔ وفاقی اور صوبائی حکومت کی تبدیلی میں اہم کردار ادا کرنے پر مبارکباد دی۔

بہاولنگر ( سیف الرحمن سے) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے وفد کی ایم پی اے رانا عبدالروف سے ملاقات۔ وفاقی اور صوبائی حکومت کی تبدیلی میں اہم کردار ادا کرنے پر مبارکباد دی۔ تفصیلات کے مطابق ریاض احمد مہار ضلعی صدر آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ایجوکیشن ونگ کی قیادت میں ایپکا کے وفد نے ایم پی اے رانا عبدالروف سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ وفد کے شرکاء نے رانا عبدالروف کو عید کی مبارکباد کے ساتھ ساتھ وفاقی اور صوبائی حکومت کی تبدیلی میں اہم کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر رانا عبدالرؤف ایم پی اے نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے زندگی کے ہر طبقہ کی طرح ملازمین کو بھی متاثر کیا ہے۔ ہماری حکومت نے آتے ہی چینی اور آٹے کی قیمت کم کر دی ہے۔ جلد ہی مہنگائی کے طوفان پر قابو پا لیں گے۔ ریاض احمد مہار ضلعی صدر آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن بہاولنگر ایجوکیشن ونگ نے کہا کہ رانا عبدالروف ضلع بہاولنگر کی عوام کی امیدوں کا مرکز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے وزیر اعلیٰ پنجاب رانا عبدالروف ایم پی اے کی عوامی خدمات اور پارٹی میں ثابت قدم رہنے پر انہیں اپنی کابینہ میں شامل کر کے بہاولنگر ضلع اور جنوبی پنجاب میں خدمت کا موقع دیں گے۔