عید الفطر پنجاب کی عوام کے لیے دہری خوشیاں لیکر آئی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز کی قیادت میں عوام کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے۔ رانا عبدالرؤف ایم پی اے

 عید الفطر پنجاب کی عوام کے لیے دہری خوشیاں لیکر آئی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز کی قیادت میں عوام کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے۔ کارکنان مسلم لیگ ن کا سرمایہ ہیں۔ رانا عبدالرؤف ایم پی اے

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) عید الفطر پنجاب کی عوام کے لیے دہری خوشیاں لیکر آئی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز کی قیادت میں عوام کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے۔ کارکنان مسلم لیگ ن کا سرمایہ ہیں۔ رانا عبدالرؤف ایم پی اے تفصیلات کے مطابق عید الفطر کے دن رانا عبدالروف ایم پی اے نے عید ملنے کے لیے آنے والے عمائدین شہر، مسلم لیگی راہنماؤں اور کارکنوں سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقات کے لیے آنے والے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے رانا عبدالرؤف ایم پی اے نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان جناب میاں شہباز شریف اور وزیراعلی پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف کی قیادت میں عوام کو ریلیف دینا اور انکے مسائل حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ میاں حمزہ شہباز نے وزیراعلی بنتے ہی سب سے پہلے بہاولپور کا دورہ کیا جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ جنوبی پنجاب کی محرومی دور کرنا ہماری حکومت کے ایجنڈا میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت و تعلیم جیسی بنیادی سہولیات عوام تک جلد از جلد پہنچانے کے لیے حکومت سنجیدہ ہے۔ رانا عبدالرؤف ایم پی اے سے ملاقات کرنے والوں میں زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات سمیت مسلم لیگ ن کے اہم راہنما اور کارکن شامل تھے۔ واضح رہے کہ بہاولنگر میں عوامی سطح پر رانا عبدالرؤف کو صوبائی کابینہ میں شامل کیے جانے کا مطالبہ زور پکڑتا جارہا ہے۔ معروف سیاسی و سماجی کارکن اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹس اظہر وٹو , محمد رضوان کلوکا اور عامر سہیل کلوکا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رانا عبدالروف بہاولنگر کے واحد ایم پی اے ہیں جو مسلسل تیسری مرتبہ منتخب ہوئے ہیں عوام کے ہر دلعزیز ہیں اور علاقے کے مسائل کو سمجھتے ہیں۔ ضلع بہاولنگر کی صوبائی کابینہ میں رانا عبد الرؤف ایم پی اے سے بہتر نمائندگی کوئی دوسرا نہیں کر سکتا۔