پٹرولنگ پولیس اڈہ گجیانی کا دبنگ ایکشن۔ چاند رات کے دوران واردات کرنے والے تین مسلح ڈاکو گرفتار
بہاولنگر (سیف الرحمن سے) پٹرولنگ پولیس اڈہ گجیانی کا دبنگ ایکشن۔ چاند رات کے دوران واردات کرنے والے تین مسلح ڈاکو گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پولیس اڈہ گجیانی کے اہلکاروں نے دلیری اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے واردات کر کے فرار ہونے والے تین مسلح ڈاکو گرفتار کر لیے۔ پٹرولنگ پولیس اڈہ گجیانی نے وارادت کی وائرلیس اطلاع پر فوری ایکشن لیا اور ڈاکوؤں کی فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا دی۔ پٹرولنگ پولیس نے گرفتار ڈاکو تھانہ ڈونگہ بونگہ پولیس کے حوالے کر دئیے۔ ملزمان کے خلاف تھانہ ڈونگہ بونگہ میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔
معروف صحافی، سیاسی و سماجی شخصیت عامر سہیل کلوکا نے پٹرولنگ پولیس اڈہ گجیانی کے اہلکاروں کو شاندار کارکردگی پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔