میرے آفس کے دروازے تمام شہریوں کے لیے ہمہ وقت کھلے ہیں۔ ڈی پی او بہاولنگر

 میرے آفس کے دروازے تمام شہریوں کے لیے ہمہ وقت کھلے ہیں اوراوپن ڈور پالیسی کے تحت سرکل ہائے میں جاکر کھلی کچہری لگانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ڈی پی او بہاولنگر کا کھلی کچہری میں خطاب

بہاولنگر( سیف الرحمن سے) ڈی پی او فاروق احمد انور کا ایس ڈی پی او سرکل ہارون آباد کے ہمراہ مرکزی جامعہ مسجد سٹی ہارون آباد میں کھلی کچہری کا انعقاد،اوپن ڈور پالیسی کے تحت کھلی کچہری لگانا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ عوام کو ان کی دہلیز پر بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ڈی پی او. تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب جناب راؤ سردار علی خاں صاحب کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرفارو ق احمد انور نے مرکزی جامعہ مسجد سٹی ہارون آباد میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔کھلی کچہری میں ایس ڈی پی او سرکل ہارون آباد بھی موجو د تھے۔ڈی پی او بہاولنگر نے کھلی کچہری میں موجود شہریوں کی درخواستوں کابغور تفصیلی جائزہ لیا اوران کی شکایات سنتے ہوئے کچھ مسائل موقع پر ہی حل کردیئے جب کہ پچیدہ معاملات کے حل کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دی۔ڈی پی او نے احکامات جاری کیے کہ میرٹ پر تفتیش یقینی بنا کر جلد از جلد رپورٹ پیش کی جائے۔ ڈی پی او بہاولنگر نے کہا کہ شہریوں کے مسائل اور شکایات کے حل اور عوام الناس کو بلا رکاوٹ فوری انصاف کی فراہمی کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ جہاں پر ان کی داد رسی کیلئے فوری احکامات جاری کیے جا رہے ہیں۔ڈی پی او کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری میں آئے سائلین اور شہریوں کے مسائل خود سنتا ہوں اور ان کے ازالہ تک متعلقہ افسران سے میرامسلسل رابطہ رہتا ہے۔کھلی کچہر ی کے ا نعقاد کا مقصد شہریوں کو دہلیز پر انصاف کی فراہمی پولیس اور عوام کے درمیان حائل خلیج کو دور کرنا ہے۔ میرے آفس کے دروازے تمام شہریوں کے لیے ہمہ وقت کھلے ہیں اوراوپن ڈور پالیسی کے تحت سرکل ہائے میں جاکر کھلی کچہری لگانا وقت کی اہم ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار ڈی پی او بہاولنگر نے کھلی کچہری سے خطاب کے دوران کیا۔ڈی پی او فاروق احمد انور کی ہدایت پر تمام سرکل کے ایس ڈی پی اوز نے بھی اپنے اپنے سرکل ہائے میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔