بچوں کی تعلیم کے ساتھ انکی صحت کی حفاظت بھی ہماری ترجیح ہے۔ سی ای او ایجوکیشن

 بچوں کی تعلیم کے ساتھ انکی صحت کی حفاظت بھی ہماری ترجیح ہے۔ سی ای او ایجوکیشن نے گرمی کی شدت کی وجہ سے تعلیمی اداروں کو ہدایات جاری کر دیں۔


بہاولنگر (سیف الرحمن سے) بچوں کی تعلیم کے ساتھ انکی صحت کی حفاظت بھی ہماری ترجیح ہے۔ سی ای او ایجوکیشن نے گرمی کی شدت کی وجہ سے تعلیمی اداروں کو ہدایات جاری کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں جاری گرمی کی شدید لہر کی وجہ سے سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر نے تعلیمی اداروں کے سربراہان کے نام جاری مراسلے میں کہا ہے کہ بچوں کی تعلیم کے ساتھ انکی صحت کی حفاظت بھی ہماری ترجیح ہے۔ بچوں کو گرمی سے بچانے کے لیے فوری طور پر احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں اور محکمہ کی طرف سے دی گئی ہدایات پر من و عن عمل کیا جائے۔ جاری کی گئی حفاظتی ہدایات کچھ اس طرح سے ہیں کہ بچوں کو شدید گرمی سے بچانے کے لیے اقدامات شروع کردیئے جائیں تا وقتیکہ حکومت نئی ہدایات جاری کرے, چھوٹے بچوں کے لئے خاص طور جلدی چُھٹی کا اہتمام ہو اور ضروری گھر کا کام دیا جائے, بڑے بچوں کو بیماری کی صورت میں رعایت دی جائے, تھرما میٹر سے بخار ٹیسٹ کیا جائے, ناشتہ وغیرہ کا پوچھا جائے, صفائی ستھرائی اور فرنائل کا سکولوں میں استعمال کیا جائے تاکہ جراثیموں کا خاتمہ ہو, بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی صورت میں متبادل بندوبست ہو, ٹھنڈک کا اہتمام کیا جاوے تاکہ حبس اور لو سے طلباء و طالبات سکول میں محفوظ رہیں, والدین کو تاکید کی جائے کہ بچوں کے سر پر سایہ دار چھتری یا کپڑا ضرور رکھیں