دیور کا بھابھی پر تشدد

 دیور کا بھابھی پر تشدد۔  ڈی پی او کا نوٹس۔ ایف آئی آر درج۔ ملزم گرفتار

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) دیور کا بھابھی پر تشدد۔  ڈی پی او کا نوٹس۔ ایف آئی آر درج۔ ملزم گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈاھرانوالہ کی حدود میں محمد آصف نامی شخص نے لین دین کے معاملے میں اپنی بھابھی پر سربازار تشدد کیا۔ خاتون پر تشدد کے معاملے پر ڈی پی او بہاولنگر نے نوٹس لیتے ہوئے ڈاھرانوالہ پولیس کو فوری کاروائی کا حکم دے دیا۔ ڈی پی او کے حکم پر ڈاھرانوالہ پولیس نے خاتون کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کر لی۔ پولیس ٹیم نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے 3گھنٹوں کے قلیل وقت میں ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر کا کہنا ہے کہ ضلع میں خواتین پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا ۔مقدمہ کی تفتیش میرٹ پر کی جائیگی کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں ۔ڈی پی او بہاولنگر فیصل گلزار نے کہا ہے ہے کہ ہمارا دین بھی عورتوں کو مساوی حقوق دینے کا درس دیتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملزم کو بمطابق قانون قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ۔