پنجاب بینک بہاولنگر برانچ کے عملے کی نااہلی کے خلاف بلدیہ کے عملہ صفائی کا انوکھا احتجاج

 پنجاب بینک بہاولنگر برانچ کے عملے کی نااہلی کے خلاف بلدیہ کے عملہ صفائی کا انوکھا احتجاج۔ بینک اکاؤنٹ بند ہونے سے صارفین پریشان

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) پنجاب بینک بہاولنگر برانچ کے عملے کی نااہلی کے خلاف بلدیہ کے عملہ صفائی کا انوکھا احتجاج۔ بینک اکاؤنٹ بند ہونے سے صارفین پریشان۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب بینک بہاولنگر برانچ کے عملے کی نااہلی کی وجہ سے بینک کے 80 فیصد صارفین کے بینک اکاؤنٹ بلاک ہو گئے ہیں۔ بینک صارفین سخت مشکلات کا شکار ہیں۔ تنخواہ دار ملازمین دو ہفتے سے زائد وقت گزرنے کے باوجود اپنے اکاؤنٹس سے رقم نہیں نکال پا رہے۔ بینک منیجر کی بار بار یقین دہانی کے باوجود صارفین کے اکاؤنٹس بحال نہیں ہوئے۔ بینک عملے کی نااہلی کے خلاف بلدیہ بہاولنگر کے صفائی کے عملے نے انوکھا احتجاج کیا ہے۔ شہر بھر سے کچرا جمع کر کے کچرے سے بھری ٹرالیاں بینک کے سامنے لا کر کھڑی کر دیں۔