نئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری کا ایپکا کی جانب سے استقبال

 ایپکا ایجوکیشن یونٹ بھاولنگر (حاجی ارشاد چوہدری گروپ) کی جانب سے نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری کا دفتر پہنچنے پر شاندار استقبال۔

بہاولنگر (سیف الرحمن سے)  ایپکا ایجوکیشن یونٹ بھاولنگر (حاجی ارشاد چوہدری گروپ) کی جانب سے نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری کا دفتر پہنچنے پر شاندار استقبال۔ تفصیلات کے مطابق نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری بہاولنگر چوہدری غلام عباس کا دفتر پہنچنے پر آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ایجوکیشن یونٹ (حاجی ارشاد گروپ) کی جانب سے شاندار استقبال کیا۔ نئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کو پھولوں کی مالا پہنائی گئی۔ اس موقع پر ضلعی صدر ایپکا ریاض مہار نے نئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری کی تعیناتی کو خوش آئند قرار دیا اور ایپکا کی جانب سے نئے آفیسر کو بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ استقبال کرنے والوں میں محمد جمشید اقبال بھٹی انفار میشن سیکرٹر ی ایپکا ، سید عامر رضا شاہ، چوہدری عثمان، حاجی بارش مہار ،  جاوید اقبال خان جوٸیہ ، سید عمیر گیلانی  کرنل اسلم ،  عبدالقیوم خان مزمل،  نوید احمد پاشا،  شاکر اقبال راٶ،  محمداقبال وٹو ، شکور  موھل اور حا فظ محمد عتیق  دیگرکارکنان ایپکا شامل تھے۔