بھائی کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے مخالف کو قتل کر دیا۔ پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

 بھائی کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے مخالف کو قتل کر دیا۔ پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل

منچن آباد (تحصیل رپورٹر) بھائی کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے مخالف کو قتل کر دیا۔ پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل۔ تفصیلات کے مطابق منچن آباد کے نواحی علاقے موضع خیرشاہ ہٹھاڑ میں عثمان نامی شخص نے اپنے مقتول بھائی کا بدلہ لینے کے لیے بھائی کے قاتل ریاض لکھویرا نامی شخص کو ساتھیوں کی مدد سے قتل کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقتول ریاض لکھویرا نے ذاکر نامی شخص کو کچھ عرصہ قبل قتل کیا تھا۔ مقتول ذاکر کے بھائی عثمان کو اپنے بھائی کے قتل کا شدید رنج تھا۔

۔۔۔۔منچن آباد پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی گئی ہے۔