نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزارنے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

 نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزارنے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ڈی پی او آفس پہنچنے پر پولیس کے چاک وچوبند دستے کی سلامی، یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی، ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے ساتھ تعارفی میٹنگ کا انعقاد، مناسب ہدایات جاری کیں۔

بہاولنگر(سیف الرحمن سے) نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزارنے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ڈی پی او آفس پہنچنے پر پولیس کے چاک وچوبند دستے کی سلامی، یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی، ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے ساتھ تعارفی میٹنگ کا انعقاد، مناسب ہدایات جاری کیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسربہاولنگر فیصل گلزار نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ ڈی پی او آفس پہنچنے پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی۔ ڈی پی او نے عبدالرزاق شہید پولیس لائن میں یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہدائے پولیس کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔ڈی پی او نے ایس پی انویسٹی گیشن فاروق احمد انور کے ہمراہ ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سے تعارفی میٹنگ کی اور ہدایات  جاری کیں کہ شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں، مقدمات کے فری اورفوری اندراج کو یقینی بنائیں، جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن مزید بہتر کریں، غیر قانونی حراست اور کرپشن کی شکایت کسی صور ت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ضلع میں لاء اینڈ آرڈر کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔ امن وامان کے قیام کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ قانون سے بالا تر کو ئی نہیں،قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔میٹنگ کے آخر میں ڈی پی او نے کہاکہ تمام پولیس افسران الرٹ ہوکر اپنے فرائض سرانجام دیں کسی قسم کی کو تاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔