پٹرولنگ ہائی وے پولیس نے گمشدہ بچے کو ڈھونڈ کر ورثاء کے حوالے کر دیا، والدین کی دعائیں۔

 پٹرولنگ ہائی وے پولیس کی اپنوں کو اپنوں سے ملانے کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے گمشدہ بچے کو ڈھونڈ کر ورثاء کے حوالے کر دیا، علاقہ کے سیاسی و سماجی حلقوں کا پٹرولنگ پولیس کو خراج تحسین، والدین کی دعائیں۔

بہاولنگر ( بیورو رپورٹ) پٹرولنگ ہائی وے پولیس کی اپنوں کو اپنوں سے ملانے کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے گمشدہ بچے کو ڈھونڈ کر ورثاء کے حوالے کر دیا، علاقہ کے سیاسی و سماجی حلقوں کا پٹرولنگ پولیس کو خراج تحسین، والدین کی دعائیں۔

تفصیلات کے مطابق SP پٹرولنگ چوہدری ساجد حسن اور DSP ناصر محمود غوری کی ھدایت پر پٹرولنگ ہائی وے پولیس کے عوام الناس سے محبت، خدمت اور حفاظت کے اقدامات پوری ایمانداری اور فرض شناسی سے کئے جارہے ہیں۔ امروز سنتیکا موڑ چوکی انچارج سب انسپکٹر ارشد بھٹی کی قیادت میں شفٹ انچارج لیڈی اسسٹنٹ سب انسپکٹر شاہدہ پروین کو ماڑی میاں صاحب سے قوت گویائی اور سماعت سے محروم ایک بچے کے گم ہونےکی اطلاع ملی جس پر فوری رسپانڈ کرتے ہوئےASI شاہدہ پروین نے دیگر ملازمان کے ہمراہ بچے کی تلاش شروع کی۔ بہت ہی قلیل وقت میں 9سالہ گونگے بہرے محمد احمد کو موڑوالہ کھوہ سے ڈھونڈ کر ورثاء کے حوالے کر دیا جس پر بچے کے ورثاء کی پٹرولنگ پولیس کو ڈھیروں دعائیں دیں، بعد ازاں SP پٹرولنگ چوہدری ساجد حسن اور DSP ناصر محمود غوری کی ھدایت پر پٹرولنگ ہائی وے پولیس چوکی سنتیکا موڑ نے خدمت کی روایت کو برقرار رکھنے ہوئے شدید گرمی میں سکول کے بچوں اور بزرگوں کو روڈ کراس کروائے، حادثات کی روک تھام کے لیے سست رفتار گاڑیوں کو ریفلیکٹر لگائے، صدقہ جاریہ کے طور پر شجر کاری کے ساتھ ساتھ مختلف النواع قسم کی امداد بہم بھی پہنچائی۔ سیاسی سماجی اور کاروباری حلقوں نے پٹرولنگ پولیس کی ان کاوشوں کو سراہتے ہوئے اُنہیں خراج تحسین پیش کیا۔